Book Name:Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair
عشرۂ ذُوالحج کی فضیلت
پیارے اسلامی بھائیو! ذُو الحج کا مہینا ہے، اِس مقدّس مہینے کے ابتدائی 10دِن بہت ہی فضیلت والے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: مَا مِنْ اَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا اَحَبُّ اِلَى اللَّهِ مِنْ هٰذِهِ الْاَيَّامِ کوئی دن نہیں ہے کہ جس میں نیک عمل کرنا اللہ پاک کے ہاں ان 10اَیّام سے بڑھ کر مَحْبوب ہو۔([1])
یعنی عام دِنوں میں نیکی کی جائےوہ بھی اللہ پاک کو بڑی پیاری ہے، عام دِنوں میں نیکی کرنابھی بڑی فضیلت کی بات ہے، لیکن عام دنوں کی نسبت عشرۂ ذی الحج (یعنی ذی الحج کے ابتدائی 10 دِنوں میں ) نیکی کرنا اللہ پاک کے ہاں بہت زیادہ مَحْبوب ہے۔
ایک روایت میں ہے: وَالْعَمَلُ فِيهِنَّ يُضَاعَفُ سَبْعُمِائَةِ ضِعْفٍ ان 10 دنوں میں نیکی کا ثواب700 گُنا بڑھا دیا جاتا ہے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول! یہ 10 دِن گویا نیکیوں کا موسمِ بہار ہیں، ہمیں چاہئے کہ ہم ان اَیَّام کو غنیمت جانیں *خوب نیکیاں کریں *فرض نماز تو پڑھنی ہی پڑھنی ہے *نوافل بھی پڑھیں *نفلی عبادت کریں *تلاوت کریں *ذِکْرُ اللہ کریں، بلکہ حق تو یہ ہے کہ راتوں کو جاگ کر عبادت کی جائے کہ رات کی عبادت مَحْبوب ہے۔
اس مہینے کے ابتدائی 9 دِنوں کے نفل روزے رکھنا بھی سُنّت(مُسْتَحَبَّہ) ہے۔([3]) لہٰذا ہو سکے تو ان دِنوں کے روزے بھی رکھ لیجئے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب