Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

Book Name:Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:بیشک صَفا اور مَروَہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دونوں کے چکر لگائے اور جو کوئی اپنی طرف سے بھلائی کرے تو بیشک اللہ نیکی کا بدلہ دینے والا، خبردار ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! عِیْدِ قُربان کی خوشیاں قریب ہیں، اَلحمدُ لِلّٰہ! سُنّتِ اِبراہیمی کی ادائیگی کے لیے عاشِقانِ رسول پُرجوش ہیں، گلیوں، محلوں میں جانوروں کی رَیْل پیل ہے۔ جو خوش نصیب قربانی کرنے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں، اللہ پاک سب کی قُربانیاں قُبُول فرمائے، جو بیچارے اِس سعادت سے مَحْرُوم ہیں، اتنی رقم نہیں رکھتے کہ قربانی کر سکیں، اللہ پاک انہیں بھی  توفیق بخشے، مالِ حلال میں بَرَکت عطا فرمائے، تاکہ آیندہ سال وہ بھی  یہ سَعَادت پا سکیں۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

سیّدہ ہاجرہ    رحمۃُ اللہِ علیہا کا ذِکْرِ خیر

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت اِسْماعیل  علیہ السَّلام  کی قربانی کا عظیم واقعہ، جس کی یاد میں آج بھی ہم قربانیاں کرتےہیں، اس قربانی میں 3ہستیاں ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے لحاظ سےقربانیاں پیش کیں؛ *خواب آیا تھا حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام  کو۔ وہ ایک والِد ہیں، آپ نے بڑی کمال جاں نثاری کا مُظاہِرہ فرمایا اور اللہ پاک کے حکم پر شہزادے کی قربانی کے لیے  تیار ہو گئے *دوسرے نمبر پر حضرت اِسماعیل  علیہ السَّلام  ہیں، آپ نے بھی بہت ہی کمال انداز سے اِطاعت و فرمانبرداری کا حق ادا کیا اور خُود کو قربانی کے لیے پیش کر کے ایک لازَوال مِثال قائِم فرمائی۔

یہ دونوں ہستیاں وہ ہیں، جن کا ذِکْر ہم عموماً سنتے رہتے ہیں *اِس قربانی میں ایک