Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

Book Name:Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بہارِ شریعت موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: بہارِ شریعت Bahar e shariat *صَدْرُ الشّریعہ، مَولانا اَمجد علی اَعظمی  رحمۃُ اللہِ علیہ  کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اِس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں *اِس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اِصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ  ہیں *آپ ایپلی کیشن میں متن تلاش بھی کر سکتے ہیں *سرچ کرنے کے بہترین فیچر موجود ہیں * اردو کی بورڈ کی سہولت ہےتاکہ  ایپلی کیشن میں سرچ کرنے میں آسانی ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: جانور کاکَان، دُم، چکّی ایک تِہائی سے زیادہ کٹی ہو  توقربانی جائز نہیں۔

وضاحت: اَلحمدُ لِلّٰہ! قربانی کے ایّام قریب آ رہے ہیں، لوگ ذوق شوق سے جانور خرید