Book Name:Saadat Mand Kon

پاک نظرِ رحمت فرمائے، اسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا([1])*رمضانُ المبارک میں افطار کے وقت روزانہ 10لاکھ گنہگاروں کی مغفرت کر دی جاتی ہے اور شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ (یعنی جمعرات کو سورج غروب ہونے سے لے کر جمعہ کو سورج غروب ہونے تک) ہر ہر گھڑی میں 10، 10 لاکھ کی مغفرت کر دی جاتی ہے اور یہ سب مغفرت پانے والے وہ ہیں جن پر جہنّم واجِب ہو چکی تھی۔([2]) پھر جب رمضانُ المبارک کی 29 وِیں رات آتی ہے تو مہینے بھر میں جتنے جہنّم سے آزاد کئے گئے تھے، ان کے مجموعے کے برابر اس ایک رات میں آزاد کر دئیے جاتے ہیں۔([3])

 سُبْحٰنَ اللہ! کیاشان ہے رمضانُ المبارک کی...!! اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان کی برکتیں لوٹنے، اس ماہِ ذِیشان کا خُوب احترام کرنے اور خوب خوب نیکیاں کمانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آیتِ کریمہ کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو! رمضانُ المبارک ملنا بھی بہت بڑی رحمت اور سعادت ہے، البتہ بڑا محروم ہے وہ بندہ جو ماہِ رمضان کو تو پائے مگر اس میں نیک کام کر کے بخشش نہ کروا سکے۔ ہم نے ابتدا میں پارہ:12، سُورۂ ہُود کی آیت:108 سننے کی سَعادت حاصِل کی، سُورۂ ہُود کے اس مقام پر (یعنی آیت:108 اور اس سے پہلے کی چند آیات میں) لوگوں کی 2قسمیں بیان


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمَان، الباب الثالث والعشرون فی الصیام، جلد:3، صفحہ:303، حدیث:3603۔

[2]... شُعَبُ الْاِیْمَان، الباب الثالث والعشرون فی الصیام، جلد:3، صفحہ:336، حدیث:3694۔

[3]...کَنزُ الْعُمَّال، جزء:8، جلد:4، صفحہ:219، حدیث:23702ملتقطًا۔