Book Name:Saadat Mand Kon

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور وہ جو خوش نصیب ہوں گے وہ جنّت میں ہوں گے۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے جب تک آسمان و زمین رہیں گے مگر جو تمہارا رب چاہے یہ ایسی بخشش ہے جو کبھی ختم نہ ہو گی۔

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہماری خوش قسمتی ہے کہ زِندگی میں ایک بار پِھر ہمیں عظمتوں والا، رحمتوں والا، برکتوں والا، مغفرت والا مہینا ماہِ رمضانُ المبارک نصیب ہو گیا ہے۔

یاخُدا ہم عاصیوں پر یہ بڑا اِحْسان ہے                                                  زِندگی میں پھر عطا ہم کو کیا رمضان ہے

اَبْرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نور نور                 فَضْلِ رَبّ سے مغفرت کا ہو گیا سامان ہے

ہر گھڑی رَحْمت بھری ہے، ہر طرف ہیں برکتیں ماہِ رمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے

یاالٰہی! تُو مدینے میں کبھی رمضاں دکھا                                                       مُدَّتوں سے دِل میں یہ عطّار کے ارمان ہے([1])

احادیثِ کریمہ کے مطابِق *رمضانُ المبارک کی پہلی ہی رات سے آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے *جو بندہ ماہِ رمضان کی رات میں نماز پڑھتا ہے، اللہ پاک اس کے ہر سجدے کے صلے میں اس کے لئے 1500 نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے لئے جَنَّت میں سُرْخ یاقوت کا گھر بناتا ہے *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جب رمضانُ المبارک کی پہلی رات آتی ہے تو اللہ پاک میری اُمَّت کی طرف رحمت کی نظر فرماتا ہے اور جس کی طرف اللہ


 

 



[1]...وسائل بخشش، صفحہ:705-706 ملتقطًا۔