Book Name:Saadat Mand Kon

یعنی ایک شَقِی (بدبخت) اور دوسرے سَعِیْد۔ شَقِی جہنّم میں جائیں گے اور سعادت مندوں کو جنّت نصیب ہو گی، ہم نے کوشش کرنی ہے کہ سَعَادت مند بنیں۔ سَعَادت مند بندے کی مختلف نشانیاں ہیں ، مثلاً *جو سعادت مند ہو،وہ نیکیوں سے محبّت کرتا ہے *وہ نیک کام کرنے میں سُستی نہیں دکھاتا، چست رہتا ہے *وہ وقت کی قدر کرتا ہے، فضولیات اور گُنَاہوں بھرے کاموں میں وقت ضائع نہیں کرتا *اسی طرح دِل کی عاجزی و انکساری *اَوْلیاءُ اللہ کی محبّت *اللہ پاک سے نیک گمان رکھنا *مسلمانوں کی خیر خواہی (یعنی بھلائی چاہنا) *گُنَاہوں سے بچنا *اور اللہ پاک کی رضا میں راضِی رہنا وغیرہ بھی سعادت مند بندے کی علامات میں سے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ان باتوں کا لحاظ رکھ کر، اچھے طریقے سے رمضان المبارک گزارنے کی کوشش کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدہ خاتُونِ جنّت رَضِیَ اللہُ عنہا کاذِکْرِ خیر

پیارے اسلامی بھائیو! 3 رَمضانُ المبارَک یومِ خاتُون جنّت ہے۔ یعنی *3رَمضانُ المبارَک اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری بیٹی *سیدۂ کائنات *خاتونِ جَنّت *حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا *طیبہ *طاہِرہ * عابدہ * زاہدہ رَضِیَ اللہُ عنہا کا یومِ وِصَال ہے۔([1]) اس مناسبت سے آئیے! آخر میں سیدہ خاتُونِ جنّت رَضِیَ اللہُ عنہا کا ذِکْرِ خیر


 

 



[1]...طبقات الکبریٰ، رقم:4097، فاطمہ بنت رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد:8، صفحہ:23۔