Book Name:Saadat Mand Kon

سے ہوا اَور اسی سال رخصتی ہوئی۔([1]) آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کے ہاں 3بیٹوں اور 3بیٹیوں کی وِلادت ہوئی، آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کے بیٹوں کے نام ہیں: *حَسَن *حُسَین *محسن رَضِیَ اللہُ عنہم ۔ اور بیٹیوں کے مُبَارَک نام ہیں: *زینب *اُمِّ کلثوم *رُقیہ رَضِیَ اللہُ عنہن۔([2])

سیِّدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا کا وِصَالِ ظاہِری سرکارِ عالی وقار،مالک و مختار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وصالِ ظاہِری کے 6 ماہ بعد 3 رَمضانُ المبارَک 11 ہجری کو ہوا ۔([3]) آپ کا مزارِ پاک جَنَّتُ البقیع میں ہے۔([4])اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

فرشتے چکی پیسنے حاضِر ہوئے

حضرت اُمِّ ایمن رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: ایک مرتبہ سخت گرمی کے دِن تھے، رَمضانُ المبارَک کا مہینا تھا اور دوپہر کا وَقْت تھا، میں خاتونِ جَنّت سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا کے گھر گئی، دروازہ بند تھا اور اندر سے چکی چلنے کی آواز آرہی تھی۔

پہلے دَوْر میں دانے پیس کر آٹا بنانے کے لئے پتھر کی چکی ہوتی تھی اور اسے ہاتھ سے چلایا جاتا تھا، چکی چلنے کی آواز آنے کا مطلب یہ تھا کہ سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا گھر میں مَوْجُود ہیں اور چکی چلا رہی ہیں لیکن مُعَاملہ اس کے اُلٹ تھا، چنانچہ دروازے کی دراڑ سے حضرت اُمِّ اَیْمن رَضِیَ اللہُ عنہا کی نگاہ اندر پڑی تو دیکھ کر حیران رِہ گئیں کہ چکی چل رہی ہے، اس میں


 

 



[1]...سیر اعلام النبلاء، رقم:114، فاطمہ بنت رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم، جلد:3، صفحہ:425۔

[2]...الاکمال مع مرقاۃ المفاتیح، جلد:11، رقم: 718، فاطمۃ الکبری، صفحہ:87۔

[3]...شرح الزرقانی، الفصل الثانی فی ذکر اولاد الکرام، جلد:4، صفحہ:336۔

[4]... طبقات الکبریٰ، رقم:4097، فاطمہ بنت رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد:8، صفحہ:25۔