Book Name:Saadat Mand Kon

فیضانِ حدیث  موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمدللہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی احادیثِ کریمہ کی خِدْمت میں مَصْروف ہے،اس سلسلے میں الحمد للہ!دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت ہی پیاری،نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام فیضانِ حدیث جاری کی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں حدیثِ پاک کی بہت مشہور کتاب *مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی آسان اُردو شرح *مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح  اس کے عِلاوہ *فیضانِ ریاض الصالحین*اَرْبَعِینِ حنفیہ *منتخب حدیثیں اور *اَرْبعینِ نوویہ بھی شامِل ہیں ۔

چند اہم خصوصیات: *اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں(یعنی جلدوں کے اعتبار سے)بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں *سرچ آپشن کی مدد سے آپ مکمل کتاب میں یا ایک حدیث میں مختلف الفاظ اور مکمل جملہ بھی سرچ کر سکتے ہیں * حدیثِ پاک کے عربی الفاظ، اس کے ترجمے اور شرح میں الگ الگ بھی سرچ کی جا سکتی ہے *طلبا و عُلَما کے لئے اس میں حدیثِ پاک کا عربی متن اعراب کے ساتھ اور اعراب کے بغیر دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے *مطالعہ کے نوٹس محفوظ کرنے کے لئے Favorite کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے *اسی طرح اس ایپلی کیشن میں مختلف فاؤنٹس(Fonts) اور *اَحادیث شیئرنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد