Book Name:Saadat Mand Kon

(2):نیک کاموں میں چُستی

پیارے اسلامی بھائیو! سَعَادت مند کی دوسری علامت نیک کاموں میں نِشاط (یعنی چستی) ہے۔ یعنی جو بندہ سَعَادت مند ہو، وہ نیک کاموں میں سُستی نہیں کرتا، غفلت نہیں برتتا، نیکیوں میں چستی دکھاتا ہے، ابھی کرتا ہوں، کل کرتا ہوں،ٹھہر کر کروں گا جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کیا گیا ہو، وہ ان کاموں میں نہیں پڑتا بلکہ نیکی میں جلدی کرتا ہے، چُستی دکھاتا ہے۔

ہم نے رمضانُ المبارک سعادتوں کے ساتھ گزارنا ہے تو اس کے لئے نیکی کے کام میں سُستی نہیں کرنی، چستی دکھانی ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِﳳ- (پارہ:2، البقرۃ:148)

ترجمہ کنزُ العِرفان: تو تم نیکیوں میں آگے نکل جاؤ

ایک اور مقام پر فرمایا:

وَ  سَارِعُوْۤا  اِلٰى  مَغْفِرَةٍ  مِّنْ  رَّبِّكُمْ  وَ  جَنَّةٍ  عَرْضُهَا  السَّمٰوٰتُ  وَ  الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ  لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳) (پارہ:4،آل عمران: 133)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور اپنے رب کی بخشش اور اس کی جنت کی طرف دوڑو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ وہ پرہیز گاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

ان آیاتِ کریمہ میں ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم نیک کاموں کی طرف، جنّت کی طرف دوڑ کر پہنچیں، اس میں سُستی نہ کریں۔

رمضانُ المبارک میں ایک ادائے مصطفےٰ

بالخصوص رمضان المبارک کے متعلق تو پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یہ ادا بیان کی گئی ہے، مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان سیدہ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی