Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا محبتِ خواجہ غریب نواز کا ایک اَور نِرالا انداز یہ بھی ہے کہ آپ مدنی مذاکرے سے پہلے جلوسِ خواجہ کا اہتمام فرماتے ہیں،   جس میں خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان میں نعرے بھی لگائے جاتے ہیں اور منقبتیں بھی پڑھی جاتی ہیں۔  اللہ پاک ان محبتوں کو سلامت رکھے، خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو درازئ عمر بالخیر عطا فرمائے اور محبتِ اولیا کا یہ فیضان یُونہی جاری و ساری رہے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تَعارُف

پیارے اسلامی بھائیو!  خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ چھٹی صدی ہجری کی بڑی بلند رُتبہ شخصیت ہیں، آپ 537 ہجری کو سِجِسْتان کے علاقے سَنجر میں پیدا ہوئے، اسی نسبت سے آپ کو سنجریکہا جاتا ہے۔ خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نامِ پاک حَسَن ہے اور مُعِیْنُ الدِّیْن، غریب نواز، سلطان الہند، وارثُ النبی، عطائے رسول آپ کے مشہور القاب ہیں۔([1]) خواجہ فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے: سردار۔ آقا۔([2])

خواجہ غریبِ نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نَجِیبُ الطَّرَفَین ہیں یعنی والِد اور والدہ دونوں کی طرف سے سَیَّد زادے ہیں، 12 واسطوں سے آپ  کا سلسلۂ نسب مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن مولا علی مشکل کشا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تک پہنچ جاتا ہے۔([3])

خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ 96 سال دُنیا میں تشریف فرما رہے، 6 رجب، 633


 

 



[1]...فیضان خواجہ غریب نواز، صفحہ:2-3۔

[2]...فیروز اللغات، صفحہ:633۔

[3]...فیضان خواجہ غریب نواز، صفحہ:3۔