Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

نیکی کی دعوت حکمتِ عملی سے دیجئے!

پارہ:14، سورۂ نَحْل، آیت:125 میں ارشاد ہوتا ہے:

اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (پارہ14،سورۂ نحل:125)

ترجَمۂ:اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلاؤ۔

اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک نے اپنے رسول، حضرت مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو   حکم دیا ہے کہ آپ اللہ پاک کی مخلوق کو حکمتِ عملی کے ساتھ اس کے رستے کی طرف بُلائیں۔ امام ابنِ جریر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حکمت سے مراد وہ  ہے جو اللہ پاک نے اپنے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر نازِل فرمایا  اور اچھی نصیحت سے مراد ایسی نصیحت ہے جس میں خوفِ خُدا ہو، پچھلی اُمّتوں کے عبرت و نصیحت والے واقعات ہوں، ان کے ذریعے لوگوں کو نصیحت کرو تاکہ وہ اللہ پاک کی نافرمانی سے بچیں اور اللہ پاک کے فرمانبردار بندے بن جائیں۔([1])

اللہ پاک ہم سب کو حُسْنِ اَخلاق والا، باعَمَل مبلغ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے حالات و واقعات جاننے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ خوفناک جادوگر اور مکتبۃ المدینہ کا رسالہ  فیضانِ خواجہ غریب نواز حاصل کیجئے ،اسے پڑھئے اور حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ    کی سیرتِ پاک کا فیضان حاصل کیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی


 

 



[1]...تفسیر ابن کثیر، پارہ:14، سورۂ نحل، زیرِ آیت:125، جلد:2، صفحہ:29۔