Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

قبضے میں مال کو دیکھتی رہیں وہ ہمیشہ غمگین رہے گا۔(رسالہ قشیریۃ،۱۹۸)*بلعم بن باعوراء جو بہت بڑا عالم اور مستجاب الدعوات تھا،حرص و لالچ نے اسے دنیا و آخرت میں تباہ و برباد کر دیا۔(ملفوظات اعلی حضرت،ص۳۶۷ ماخوذاً) *اللہ پاک فرماتا ہے :وہ شخص میرے نزدیک سب سے زیادہ مالدار ہے جو میری دی ہوئی چیز پر سب سے زیادہ قناعت کرنے والا ہے۔(ابنِ عساکر ،موسیٰ بن عمران بن یصھر بن قامث،۶۱/ ۱۳۹ملخصاً) *اگر انسان کے پاس مال کی دو (2)وادِیاں بھی ہوں تو وہ تیسری وادی کی تمنّا کر ے گا اور اِبنِ آدم کے پیٹ کو قبْر کی مِٹّی کے سِوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔( مسلم ، ص۴۰۴، حدیث:۲۴۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*چھینک آنے پر دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”چھینک آنے پر دعا“یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ۔

ترجَمہ:  تمام تعریفیں اللہ  کے لئے ہیں ۔  (خزینۂ رحمت، ص58)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔