Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

کے ساتھ محبت کرتا ہے۔([1])

اللہ پاک اولیائے کرام کے ساتھ ہماری محبت کو سدا سلامت رکھے بلکہ اسے مزید مضبوط فرمائے۔ کاش! ہم مرتے دَم تک تمام صحابۂ و اَہْلِ بیت اور جملہ اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم کے باادب و باوَفا رہیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

امیر اہلسنت کی خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے محبت

الحمد للہ! شیخِ طریقت، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علَّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تمام صحابہ و اَہْلِ بیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   اور اولیائے کرامرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم سے بےحد محبت و عقیدت رکھتے ہیں، خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بھی آپ کی محبت بے مثال ہے۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بےحد  پیار کرتے ہیں، آپ نے اپنی نعتیہ کتاب وسائِلِ بخشش میں خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی 3 مَنْقبتیں لکھی ہیں اور آپ نے خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کرامات پر باقاعدہ ایک رسالہ بھی لکھا ہے، جس کا نام ہے: خوفناک جادُو گر۔   الحمد للہ! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر سال خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے عرس شریف کے موقع پر چھٹی شریف کی نسبت سے 6 مدنی مذاکروں کا اہتمام فرماتے ہیں،   ان مدنی مذاکروں میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سمیت دیگر اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم کا ذِکْرِ خیر بھی فرماتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ عاشقانِ اولیاکو نیکی کی دعوت کے مدنی پھول بھی ارشاد فرماتے ہیں۔


 

 



[1]...مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب:المرء مع من احب، صفحہ:1018، حدیث:2640۔