Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

فرشتے نے اسے روک کر پوچھا: کہاں کا ارادہ رکھتے ہو؟ کہا: میں اپنے فُلاں دینی بھائی سے ملاقات کے لئے جا رہا ہوں۔ فرشتے نے پوچھا: کیا اُس سے تمہیں کوئی کام ہے؟ کہا: نہیں، کوئی کام نہیں ہے۔ فرشتے نے پھر پوچھا: کیا وہ تمہارا رشتے دار ہے؟ کہا: نہیں، رشتے دار بھی نہیں ہے۔ فرشتے نے تیسرا سُوال کیا: کیا اُس نے تم پر کوئی احسان کیا ہے؟ اُس شخص نے کہا: نہیں، کوئی اِحْسان بھی نہیں کیا۔ پوچھا: پھر اُس سے ملاقات کے لئے کیوں جا رہے ہو؟ خوش نصیب شخص نے کہا: میں اس سے اللہ پاک کے لئے محبت کرتا ہوں۔یہ سن کر فرشتہ بولا: بےشک میں اللہ پاک کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں، میں تجھے یہ بتانے آیا ہوں کہ تُو اپنے دینی بھائی سے اللہ پاک کی رضاکے لئے محبت کرتا ہے، اس محبت کی برکت سے اللہ پاک بھی تجھ سے محبت فرماتا ہے ۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!  پیارے اسلامی بھائیو!  یہ ہے اللہ پاک کے لئے محبت رکھنے کی برکت!! کبھی سروے کر لیجئے! دُنیا بھر میں جتنے عاشقانِ اولیا ہیں، ان سے پوچھ لیجئے! *تم غوثِ پاک کا عرس کیوں مناتے ہو؟ *تم داتا حُضُور سے محبت کیوں کرتے ہو؟ *تم خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے تذکرے کیوں کرتے ہو؟* تم فیضانِ اعلیٰ حضرت کے نعرے کیوں لگاتے ہو؟ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر عاشقِ رسول، ہر عاشقِ اولیا یہی کہے گا کہ مجھے ان نیک لوگوں سے اللہ پاک کی رضا کے لئے محبت ہے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اگر اللہ پاک نے چاہا تو ان نیک لوگوں کی محبت ہی کی برکت سے ہم ان کے پیچھے پیچھے جنّت میں پہنچ جائیں گے۔ حدیثِ پاک میں ہے: اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ (قیامت کے دِن) آدمی اُس کے ساتھ ہو گا، جس


 

 



[1]...مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب:فی فضل الحب فی اللہ، صفحہ:996، حدیث:2567۔