Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ہند میں آمد

منقول ہے: خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے پیر و مرشِد خواجہ عُثْمان ہَارْوَنِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بارگاہ سے رُخصت ہونے کے بعد مدینۂ منورہ حاضِر ہوئے اور یہیں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے مبارک شہر میں عبادت و ریاضت میں مَصْرُوف ہو گئے، ایک روز آپ کو سَیِّدُ الْمُرْسَلِیْن، خَاتَمُ النَّبِیّٖنَصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی طرف سے یہ بشارت ملی کہ اے مُعِیْنُ الدِّیْن! تُو ہمارے دین کا مُعِیْن (یعنی مددگار) ہے، ہم نے تجھے ہند کی ولایت عطا کی، اجمیر جا! تیرے وُجُود سے بےدینی دُور ہو گی اور اسلام کی رونق میں اِضافہ ہو گا۔([1])

چنانچہ خواجۂ اجمیر، خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اجمیر شریف تشریف لائے اور دِینِ اسلام کی تبلیغ شروع فرما دی، آپ کی مسلسل کوششوں سے لوگ جُوق در جُوق دائرۂ اسلام میں داخِل ہونے لگے، الحمد للہ! ہمارے آقا، خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے 90 لاکھ  غیر مسلموں کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا۔

 خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا اندازِ تبلیغ

پیارے اسلامی بھائیو!  بےشک خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ باکرامت ولی ہیں، آپ نے کرامات دکھا کر کئی غیر مسلموں کو مسلمان کیا، اس کے ساتھ ساتھ  ہند میں اسلام کا نُور پھیلنے میں خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نرمی، رحمدلی اور اخلاقِ کریمانہ کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔ خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پہلے پہل جب ہند میں تشریف لائے، اُس وقت یہاں کے غیر مسلم بادشاہ نے مَعَاذَاللہ! آپ کو ستانے کی بھی بہت کوشش کی، تبلیغِ 


 

 



[1]...ہند کے راجہ، صفحہ:75۔