Book Name:Khwaja Garib Nawaz Aur Neki Ki Dawat

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد مختلف شعبہ جات میں خدمتِ دین کا کام سر انجام دے رہی ہے،دعوتِ اسلامی جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے وہیں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی اصلاح و تربیت کیلئے بھی ایک شعبہ بنام”رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ“قائم کیا ہے،جس کا بنیادی مقصد کھیلوں سے منسلک لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“کے مطابق زندگی گزارنے کا ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی کھلاڑیوں اور ان کے گھر والوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور اِس مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

توکل اور قناعت کے مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!توکل و قناعت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: قناعت کبھی نہ خَتْم ہونے والاخزانہ ہے۔(الزھد الکبیر،ص۸۸،حدیث: ۱۰۴ ) (2)فرمایا:بے شک کامیاب ہو گیا وہ شخص جو اِسلام لایا اور اُسے بَقَدْرِ کِفایت رِزْق دِیا گیا اور اللہ پاک نے اُسے جو کچھ دِیا اُس پر قناعت بھی عطا فرمائی۔(مسلم، کتاب الزکاۃ، باب فی الکفاف