Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ
اے عاشقانِ رسول!اپنی زندگی کو با مقصد بنانے ، خوفِ خدا اور عشقِ رسول کی نعمت پانے ، نیکیاں کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی ۔72 نیک اعمال پر عمل کریں ، شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 34 یہ ہے کہ ” کیا آج آپ نے اوابین یا اشراق و چاشت کے نوافل پڑھے ؟ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہمیں نمازوں کے ساتھ ساتھ دیگر نوافل کی پابندی بھی نصیب ہوگی۔
پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم نے ارشاد فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا