Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ
مَحَمَّدُبِوَلَایَتِکَ یَاعَلِیُّ یَا عَلِیُّ یَا عَلِیُّ ترجمہ : حضرت علی کو پُکار جو عجائب کے مظہر ہیں ، انہیں تمام مصیبتوں میں اپنا مددگار پائے گا ، ہر رنج و غم دُور ہو جائے گا ، آپ کی وِلایت سے یَاعَلِی! یَا عَلِی! یَا عَلِی! ( [1] )
عُلَما نے لکھا ہے : جسے کوئی مشکل آئے ، پریشانی ہو ، بیماری آجائے ، رنج و غم ستائیں ، کوئی بڑا مقصد ہو ، وہ نادِ علی پڑھے ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے پریشانیاں ، رنج و غم دُور ہوں گے ، مشکلات حل ہوں گی اور مقاصِد میں کامیابی ملے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
( حدیث : 2 ) حضرت علی کو دیکھنا عبادت ہے
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اَلنَّظْرُ اِلیٰ وَجْہِ عَلِیٍّ عِبَادَۃٌ علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔ ( [2] )
سُبْحٰنَ اللہ!کیسی عظیم شان ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں : یہ حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کی خصوصی فضیلت ہے۔ ( [3] )
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا عمل مبارک
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عادَتِ مبارکہ تھی کہ