Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ
ہوئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مایہ ناز شعبے ” آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ “ کے تَعاوُن سے ایک ایپلیکیشن بنام ” Prayer Times “ بھی مُتعارَف کروائی ہے جو موبائل وغیرہ پر دُرُسْتْ نمازوں کے وَقْت کی نِشاندہی میں حَدْ دَرَجہ مُفید ہے۔ چُنانچہ کمپیوٹر ( ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن ، Desktop Application ) کے ذَرِیْعے دُنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مَقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے تقریباً 10ہزار مَقامات کے لئے دُرُسْت اَوْقاتِ نماز و سَمتِ قِبْلہ بآسانی مَعْلُوم کر سکتے ہیں۔
نِظامُ الاَوْقات سے مُتَعَلِّق کسی بھی قسم کا مَسئلہ یاتجویز ہو تو شعبے کے اَراکین وذِمّہ داران سے عالمی مدنی مرکز ، فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں فون یا اس ای میل ایڈریس ( prayer@dawateislami.net ) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آفس کے مخصوص اَوْقات میں بالمُشافَہ رَہْنُمائی بھی لی جا سکتی ہے۔
( 2 ) : محبتِ علی کا دوسرا تقاضا
مشہور مُحَدِّث ، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رضی اللہ عنہ کی سچّی محبت کی ایک علامت یہ ہے کہ اَعْمَال میں اِن سرکار کی پیروی کرے ، ان کی مُخَالفت نہ کرے۔ ( [1] )
مطلب یہ ہے کہ جو بندہ جس سے محبّت کرتا ہےاس کی ادائیں بھی اپناتا ہےلہٰذا جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرتا ہےوہ محض خالی دعویٰ ہی نہ کرےسیرت میں