Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ
کردار میں گفتار میں حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کی پیروی بھی اختیار کرے۔ مثلاً * حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ بےمثال عالِمِ دِین تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم عِلْمِ دین سیکھیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!شوَّال المکرم میں جامعۃ المدینہ کے داخلے شروع ہو رہے ہیں ، جامعہ میں داخلہ لیں ، عالِم کورس کریں ، عالِم بنیں ، مفتی بنیں ، اس کے عِلاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شارٹ کورسز ( Short courses ) کروائے جاتے ہیں؛ فرض عُلوم کورس ہے ، فیضانِ نماز کورس ہے ، اِصْلاحِ اَعْمال کورس ہے ، یہ کورس کریں ، فیضان آن لائِن اکیڈمی میں عِلْمِ دین کے بہت سارے کورس آن لائِن بھی کروائے جاتے ہیں ، ان میں داخِلہ لے لیں ، ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کریں ، ہفتہ وار رسالہ پڑھیں ، تفسیر صراط الجنان پڑھیں ، فیضانِ سُنَّت ، فیضانِ نماز وغیرہ کتابیں خریدیں ، پڑھیں ، دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے Islamic eBook Library کے نام سے موبائِل ایپلی کیشن بنائی ہے ، اس میں مکتبۃ المدینہ کی تقریباً تمام کتابیں موجود ہیں ، اپنے موبائِل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیں ، مفت میں کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں ، پڑھیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم! بہت سارا عِلْمِ دین سیکھنے کو ملے گا۔
* حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ حمایتِ دِین کے معاملے میں مضبوط ارادہ رکھنے والے تھے ، لہٰذا محبّتِ علی ( رضی اللہ عنہ ) کا دَم بھرنے والوں کو بھی چاہئے کہ دِین کی خُوب خدمت کریں ، نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیں ، بُرائی سے منع کریں ، خِدْمتِ دِین کے لئے ہمیشہ حوصلے بلند رکھیں اور بڑھ چڑھ کر دِینِ اسلام کی خدمت کرتے رہیں۔
* حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ حکمت بھری گفتگو فرمایا کرتے تھے ، ہمیں بھی