Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

چاہئے کہ فضول باتوں سے بچیں ، اچھا سوچیں اور اچھا ہی بولیں * حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ رات کے اندھیرے میں عِبَادت کرنے کو پسند فرماتے تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ اللہ پاک کی خُوب عبادت کریں ، فرائِض بھی پُورے کریں ، واجبات بھی پُورے کریں اور اس کے ساتھ ساتھ رات کو تنہائی میں بھی خُوب عِبَادت کا لطف اُٹھائیں * حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ خوفِ خُدا سے رونے والے تھے ، ہم بھی خوفِ خُدا اپنائیں ، کبھی جہنّم کا تَصَوُّر باندھیں ، کبھی عذابات کا ذِکْر پڑھیں ، کبھی قبرستان حاضِر ہو کر فِکْرِ آخرت کریں اور خوفِ خُدا سے آنسو بہائیں * حضرت مولیٰ علی  رضی اللہ عنہا پنے نفس کا محاسبہ کرتے * سلام میں پہل فرماتے * پرہیز گاروں کا احترام کرتے * غریبوں مسکینوں سے محبت فرماتے تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لیں ، شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ نے نیک بننے کا بہترین نسخہ یعنی رسالہ نیک اَعْمَال عطا فرمایا ہے ، زہے نصیب! یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے حاصِل کرلیں ، اگر چاہیں تو Naik Amaal  نامی موبائِل ایپلی کیشن انسٹال کر لیں اور اس کے مطابق اپنے اَعْمَال کا جائزہ لینے کی عادت بنا لیں * غریبوں سےمحبت بھی کریں * عُلَمائے کرام اور نیک لوگوں کی عزّت بھی کریں۔ 

حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کی پاکیزہ سیرت کے یہ اعلیٰ اَوْصاف اپنائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کی محبت بھی نصیب ہوگی ، اس میں اِضَافہ بھی ہو گا اور یہ محبّت اللہ پاک کے فضل و کرم سے نجات کا ذریعہ بھی بن ہی جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                           صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد