Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ
مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم کے مبارک فرمان کا مطلب یہ ہے کہ جس جس کا میں محبوب اور مددگار ہوں ، اس اس کے علی بھی دوست ، محبوب اور مددگار ہیں۔ ( [1] )
اے عاشقانِ صحابه و اہلِ بيت!یہیں سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یَا عَلِی مدد کہنا بالکل جائِز ہے کیونکہ ہمارے آقا ، نورِ خُدا صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے مولیٰ ( یعنی محبوب و مددگار ) ہیں ، لہٰذا حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی قیامت تک آنے والے ہر ہر مسلمان کے محبوب و مددگار ہوئے ، جب وہ ہمارے مددگار ہیں تو ان سے مدد مانگنا کیوں ناجائِز ہو سکتا ہے۔لہٰذا کوئی مشکل آئے ، پریشانی آئے ، دُکھ ، دَرْد ، غم مصیبت آئے تو یَا عَلِی مدد پُکارئیے! اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!مولیٰ علی مُشکل کُشا رضی اللہ عنہ ضرور کرم فرمائیں گے اور بگڑی بھی بنائیں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!
شاہ محمد غوث گوالیاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کتاب ہے : جواہِرِ خمسہ ۔ اس کتاب میں وَظائِف لکھے ہیں ، بہت مشہور کتاب ہے ، بڑے بڑے عُلَمائے کرام ، اولیائے کرام یہاں تک کہ پاک و ہند کے بہت بڑے مُحَدِّث شاہ وَلِیُّ اللہ مُحَدِّث دِہْلوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس میں لکھے ہوئے وَظائِف کی اجازتیں دی ہیں ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بھی اس کتاب کی تعریف فرمائی ہے۔اس کتاب میں نادِ عَلِی پڑھنے کی بھی ترغیب موجود ہے۔ نادِ علی یہ ہے : نَادِ عَلِیًّا مَّظْہَرَ الْعَجَائِبِ تَجِدْہُ عَوْنًا لَّکَ فِی النَّوَائِبِ کُلُّ ہَمٍّ وَّ غَمٍّ سَیَنْجَلِیْ بِنُبُوَّتِکَ یَا