Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 06اپریل 2023ء

 ( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ،  ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ،  ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

تعظیم سادات کے بقیہ مدنی پھول

* تعظیم کے لیے نہ یقین دَرْکارہے اور  نہ ہی کسی خاص سند کی حاجت لہٰذا جو لوگ سادات کہلاتے ہیں ان کی تعظیم کرنی چاہیے۔  ( سادات کرام کی عظمت ص۱۴ )  * جو واقع میں سیِّد نہ ہو اور دِیدہ ودِانستہ ( جان بوجھ کر ) سید بنتا ہو وہ ملعون ( لعنت کیا گیا )  ہے ، نہ اس کا فرض قبول ہو نہ نفل۔ ( سادات کرام کی عظمت ، ص۱۶ )  * اگر کوئی بد مذہب سیِّد ہونے کا دعویٰ کرے اور اُس کی بدمذہبی حدِّ کفر تک پَہُنچ چکی ہو تو ہرگزاس کی تعظیم نہ کی جائے گی۔ ( سادات کرام کی عظمت ، ص۱۷ )  * سادات کی تعظیم ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی تعظیم ہے۔ ( فتاویٰ رضویہ ، ٢٢ / ٤٢٣  ماخوذا ) ۔  ( سادات کرام کی عظمت ، ص۸ )  * استاد بھی سیِّد کومارنے سے پرہیز کرے۔ ( کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۲۸۴ )  * ساداتِ کرام کو ایسے کام پر ملازم رکھا جا سکتا ہے  جس میں ذِلَّت نہ  پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا جائز نہیں۔ ( سادات کرام کی عظمت ، ص۱۲ )  * سیِّد کی بطورِ سیِّد یعنی وہ سیِّد ہے اِس لئے توہین کرنا کُفر ہے۔ ( کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۲۷۶ )