Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

آپ حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کو ٹِکْٹِکی باندھ کر دیکھا کرتے تھے۔ ایک دِن آپ کی شہزادی اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ  رضی اللہ عنہا نے عرض کیا : اَبُّو جان! میں نے دیکھا ہے کہ آپ  جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی چلے جاتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے ؟ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بیٹی! میں نے اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم  کو فرماتے سُنا ہے کہ بےشک علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔  ( [1] )

اب یہ والی عِبَادت  ( کہ حضرت علی کو دیکھنا عبادت ہے یہ تو )  صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  نے کی یا خُوش نصیب تابعین کو نصیب ہوئی ، ہمارے نصیب میں یہ سَعَادت کہاں ہے...! کاش! حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کرم فرما دیں ، خواب میں ہی تشریف لے آئیں اور ہم گُنَاہ گاروں کودیدار کا جام پینا نصیب ہو جائے۔

 ( حدیث : 3 )  علی کی محبت ایمان کی علامت ہے

مسلم شریف کی حدیثِ پاک ہے اور اس  کے راوِی  ( یعنی حدیث بیان کرنے والے )  خُود حضرت علیُ المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہیں ، فرماتے ہیں : مجھے اُس  ذات کی قسم! جو دانے کو پھاڑتی  ( یعنی دانے سے درخت نکالتی )  ہے ، اُس ذات کی قسم! جس نے رُوح کو پیدا کیا ، بیشک نبی کریم   صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم کا مجھ سے وعدہ ہے کہ اَنْ لَّا یُحِبَّنِیْ اِلّا مُؤْمِن وَ اَنْ لَّا یُبْغِضَنِیْ اِلّا مُنَافِق یعنی مجھ سے محبت نہیں رکھے گا مگر مؤمن اور مجھ سے بُغض   ( یعنی دِل میں دُشمنی )  


 

 



[1] ... المجالسۃ ، جزء السادس و العشرون ، جلد : 3 ، صفحہ : 269 ، رقم : 3596۔