Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

( 1 ) : محبّتِ علی کا پہلا تقاضا

محبَّتِ علی کا پہلا تقاضا یا پہلی عَلامت یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبّت کے ساتھ ساتھ آپ کے دوستوں یعنی صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کی محبت بھی دِل میں موجود ہو ، جو بندہ محبّتِ علی کا دعویٰ بھی کرے اور صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  کو بُرا بھلا بھی کہے ، ایسا بندہ حضرت علی سے سچّی محبّت کرنے والا ہرگز نہیں ہو سکتا۔ دیکھئے! حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رضی اللہ عنہ خُود فرما تے ہیں : رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم  کے بعد سب سے بہتر اَبُو بَکْر و عُمر ہیں ، پھر فرمایا : لَا یَجْتَمِعُ حُبِّیْ وَ بُغْضُ اَبِی بَکْرٍ وَّ عُمَرَ فِیْ قَلْبِ مُؤْمِنٍ یعنی میری محبت اور ابو بکر و عمر  رضی اللہ عنہما کا بغض کسی مؤمن کے دِل میں جمع نہیں ہو سکتا۔ ( [1] )  

معلوم ہوا؛ جو شخص حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی محبّت کا دعویٰ تو کرے مگر حضرت ابو بکر اور حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہ عنہما کو بُرا بھلا کہے ، اس کی محبّت سچی نہیں بلکہ یہ دعوائےمحبت میں جھوٹا ہے۔

کبھی بھی پیاس نہ لگنے کا انوکھا راز

حضرت ابو محمد عبدُاللہ مُہْتَدِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں  نے حج کی سعادت حاصِل کی۔ حرم شریف میں  ایک شخص کے بارے میں  سنا کہ یہ پانی نہیں  پیتا ! مجھے بڑا تعجب ہوا ، میں  نے اُس سے مل کر اِس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا : میں  حِلّہ کا باشندہ ہوں  ، ایک رات میں  نے خواب میں  قِیامت کا ہوشرُبا منظر دیکھا اور شدّتِ پیاس سے خود کو بے


 

 



[1] ...معجم اوسط ، جلد : 3 ، صفحہ : 79 ، حدیث : 3920۔