Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ
سے توڑ ڈالے۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو! اِس روایت سے پتا چلتا ہے کہ سچے مسلمان کی پہچان یہ ہے کہ وہ تمام صحابۂ کِرام علیہمُ الرّضوان کی عظمت و شان کا دل سے اعتراف کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص بعض صحابۂ کِرام علیہمُ الرّضوان سے مَحَبّت اور بعض سے بُغض رکھتا ہے تووہ سخت غلطی پر ہے۔ اللہ پاک ہمیں تمام صَحابۂ کِرام واہلِ بیتِ عِظام علیہمُ الرّضوان سے سچی مَحَبّت و عقیدت عنایت فرمائے۔اس پر استِقامت بخشے اور اسی اُلفت و اِرادَت کی حالت میں زیرِ گنبدِ خضرا جلوۂ محبوب میں شہادت ، جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنّت الفِردوس میں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم اورآپ کے پیاروں کا پڑوس عنایت فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے اور سُنَّتوں کی دُھومیں مَچانے کیلئے 80 سے زائد شُعْبہ جات میں کام کررہی ہے ۔اِنہی میں سے ایک شُعْبہ ’’اوقات الصلوۃ ‘‘بھی ہے ، جس نے علمِ توقیت کے ذَرِیْعے نمازوں کے اَوْقات ، طُلُوع وغُروب اورسمتِ قِبْلہ کی دُرُسْت مَعْلُومات نَقْشہ کی صُورت میں جمع کی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اوقات الصلوۃ نے اب تک نہ صِرْف عِلْم ِتَوقیت کے اُصُول و قَوانین کے مُطَابِق بے شُمار شہروں کے اَوْقَاتُ الصَّلٰوۃ کے نَقْشہ جات تیار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قَدَم بڑھاتے