Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

Book Name:Shan e Ali رضی اللہ عنہ Bazaban e Nabi ﷺ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تعظیم سادات کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ ( 1 ) فرمایا : جو میرے اَہلِ بَیْت میں سے کسی کے ساتھ اچّھا سُلوک کرےگا ، میں روزِ قِیامت اِس کا صِلہ ( بَدْلَہ )  اُسے عطا فرماؤں گا۔ ( جامع صغیر ، ص۵۳۳ ، حدیث : ۸۸۲۱ )  ( 2 )  فرمایا : جو شخص اَوْلادِ عَبْدُ الْمُطَّلِب میں سے کسی کے ساتھ دُنیا میں نیکی ( بھلائی ) کرے اُس کا صِلہ ( بَدْلَہ )  دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ روزِ قِیامت مجھ سے مِلے گا۔ ( تاریخ بغداد ، ۱۰ / ۱۰۲ ، حدیث : ۵۲۲۱ )  * ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام۔ ( کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۲۷۷ )  * ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات رسُول کائنات  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا  ہیں۔ ( سادات کرام کی عظمت ، ص۷ )  * اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم وتوقیر میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تمام چیزیں جو حضور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسبت رکھتی ہیں ان کی تعظیم کی جائے۔ (  اَلشِّفا ، الباب الثالث فی تعظیم امرہ ، فصل ومن اِعظامہٖ...الخ ، ص۵۲ ، الجزء ۲  ) ۔ ( سادات کرام کی عظمت ، ص۸ )

 (  اعلان  )

تعظیمِ سادات کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد