Surah Al Maun

Book Name:Surah Al Maun

کے نبی رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی کہ کسی صحابی ( رَضِیَ اللہ عنہ )  کے بیمار ہونے کی اطلاع ملتی تو آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے * اگر کوئی شخص 3دن مسجد سے غائب رہتا تو آپ اس کے متعلق لوگوں سے پوچھا کرتے ، اگر وہ بیمار ہوتا تو اس کی عیادت فرماتے ( [1] )  * اور عِیَادت کے لئے اگر مدینۂ شریف کے آخری کنارے تک بھی جانا پڑتا تو تشریف لے جاتے اور اپنے صحابہ (  رَضِیَ اللہ عنہم ) کی عیادت فرماتے۔ ( [2] )  * مشہور مفسرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے  ہیں : حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اخلاقِ کریمہ میں سے ہے کہ آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر امیر وغریب کے گھر بیمار پرسی کے  لئے تشریف لے جاتے۔ ( [3] )   * حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ یہ تھی کہ جب کسی مریض کی عِیادت کو تشریف لے جاتے تو یہ فرماتے : لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ (  یعنی : کوئی حرج کی بات نہیں اللہ پاک نے چاہا تو یہ مرض  ( گناہوں )  سے پاک کرنے والا ہے )  ( [4] )

عیادت اور بہت سارے روحانی علاج سے متعلق مزید معلومات  کے لئے امیر اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کا  رسالہبیمار عابد  پڑھ لیجئے۔

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاب بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ  کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب اور رسالہبیمار عابد خریدئیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔


 

 



[1]...مسند ابی یعلی ،  جلد : 3 ، صفحہ : 141 ، حدیث : 3429۔

[2]... مسلم ، كتاب : جنائز ، مریض کی عیادت کا باب ، صفحہ : 331 ، حدیث : 925خلاصۃً۔

[3]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 407۔

[4]...بُخاری ، کتاب : المناقب ، صفحہ : 919 ، حدیث : 3616 ۔