Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

فرشتوں کے ذِمّے مختلف کام ( Task )  لگائے جاتے ہیں ، مثلاً * کسی فرشتے کے ذِمّے بارش برسانے کا کام ہے * کسی کے متعلق ہَوا چلانا * کسی کے متعلق بندوں تک رِزْق پہنچانا * کسی کے ذِمّے ذِکْر کے حلقوں میں حاضِر ہونا * ایسے ہی اور بہت سے کام ہیں جو فرشتے انجام دیتے ہیں۔

فرشتوں کی پیدائش کے مختلف انداز

پیارے اسلامی بھائیو ! * فرشتوں کی پیدائش ( Birth )  کا طریقہ ہم انسانوں جیسا نہیں * یعنی انسان پہلے خون کا لوتھڑا ( Blood Clot )  ہوتا ہے * پھر گوشت بنتا ہے * پھر اعضا مکمل ہوتے ہیں * پھر اس میں رُوح ڈالی جاتی ہے ، پھر پُورا انسان بن کر دُنیا میں آتا ہے * رفتہ رفتہ بڑا ہوتا رہتا ہے * فرشتوں کا معاملہ ایسا نہیں * فرشتوں کو اللہ پاک کلمۂ کُن سے پیدا کرتا ہے ، یعنی اللہ پاک فرماتا ہے : ہو جا ! تو فرشتہ پیدا ہو کر اپنے کام میں مَصْرُوف ( Engross )  ہو جاتا ہے * فرشتوں کی پیدائش اب بھی جاری ہے اور ان کی پیدائش کے مختلف انداز ہیں مثلاً * چوتھے آسمان پر ایک فرشتہ ہے ، جس کا نام روح  ہے ، یہ فرشتہ ہر روز 12 ہزار تسبیحیں کہتا  ( یعنی اللہ پاک کی پاکی بولتا )  ہے ، اس فرشتے کی ہر تسبیح سے ایک فرشتہ پیدا ہوتا ہے۔ ( [1] )  * حدیث شریف میں ہے : جنّت میں ایک نہر ہے ، حضرت جبریلِ امین   عَلَیْہِ السَّلَام  روزانہ اس نہر ( Canal )  میں جاتے ہیں ، پھر باہَر آ کر پَر جھاڑتے ہیں تو ہر قطرے سے ایک فرشتہ پیدا ہوتا ہے۔ ( [2] )  * ایسے ہی بندوں کے نیک اَعْمَال سے بھی فرشتے پیدا ہوتے ہیں ، شیخ مُحیُ الدِّین اِبْنِ عربی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہر


 

 



[1]...تفسیرِ طبری ، پارہ : 30 ، سورۂ نباء ، زیرِ آیت : 38 ، جلد : 12 ، صفحہ : 415 ملتقطًا۔

[2]...مسندِ فردوس ، جلد : 5 ، صفحہ : 486 ، حدیث : 8842۔