Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

  کا شوق ہے * یوٹیوب  ( You Tube ) پر وقت برباد ( Waste )  کرنے کا شوق ہے * سَستی شہرت کا شوق ہے * فضول سیر سپاٹوں کا شوق ہے * اور نہ جانے کیسے کیسے شوق ہم نے پال رکھے ہیں ، کاش ! ہمیں عِلْمِ دین  ( Religious Knowledge ) کا شوق نصیب ہو جائے۔

فرشتے کی نصیحت

عِلْمِ دِین  کا شوق رکھنے والے عظیم صحابۂ کرام میں سے ایک عظیم صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : ہر شخص کے دروازے پر 2 فرشتے مقرر ہیں ، جب وہ گھر سے نکلتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں : عالِم بن یا طالِبِ عِلْم بن جا... ! ! تیسرا مت بننا۔  ( [1] )  

اللہ پاک ہمیں فرشتوں کی اس نصیحت ( Advice )  کو قبول کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

زندگی ہو مِری پروانے کی صورت يا ربّ !   علم  کی  شمع  سے  ہو  مجھ  کو  محبت  يا ربّ ! ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

فرشتوں کا تعارُف

اے عاشقانِ رسول ! فرشتے بھی اللہ پاک کی مخلوق ہیں * یہ اللہ پاک کے فرمانبردار  ( Obedient )  ہیں * اللہ پاک نے انہیں نُور سے بنایا ہے * اور انہیں یہ طاقت عطا فرمائی ہے کہ وہ جو شکل چاہیں بن جاتے ہیں * فرشتے جان بوجھ کر یا بھولے سے کبھی بھی اللہ پاک


 

 



[1]... کنز العمال ، کتاب : العلم ، جز : 10 ، جلد : 5 ، صفحہ : 73 ، حدیث : 28868۔

[2]... کلیات اقبال ، بانگ درا ، حصَّہ اوَّل ، صفحہ : 65 ۔