Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

کی نافرمانی نہیں کرتے * صِرْف وہی کرتے ہیں  جس کا اللہ پاک انہیں حکم دیتا ہے * سب فرشتے معصوم  ہیں  ( یعنی ان سے گُنَاہ ہونا شرعاً ناممکن ہے ) ، لہٰذا یہ ہر قسم کے چھوٹے بڑے گُنَاہ سے پاک ہیں۔ ( [1] )   کل فرشتے کتنے ہیں؟ ان کی تعداد اللہ پاک کو معلوم ہے یا اللہ پاک کی عطا سے اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم جانتے ہیں۔ ( [2] )  ہمیں یہ حکم ہے کہ ہم سب فرشتوں پر ایمان لائیں ، یعنی ہمارا عقیدہ یہ ہونا چاہئے کہ جتنے فرشتے ہیں ، ہم سب پر ایمان لائے۔

فرشتوں کے متعلق اسلامی عقائد

بہارِ شریعت میں ہے : * فرشتے نہ مرد ہیں نہ عورت ( [3] )  * کسی فرشتے کی  معمولی سی گستاخی کفر ہے * جاہِل لوگ اپنے کسی دُشمن ( Enemy )   یا کسی ناپسندیدہ شخص کو دیکھ کر کہتے ہیں : مَلکُ  الْموت آ گیا ، یہ جملہ قریب بہ کفر ہے * فرشتوں کے وُجُود کا انکار کرنا یا یہ کہنا کہ فرشتہ نیکی کی قُوَّت کو کہتے ہیں ، اس کے سوا کچھ نہیں ، یہ باتیں کفر ہیں۔ ( [4] )  

فرشتوں کی پیدائش کا مقصد ( Purpose )

حضرت عبد اللہ بن عَمْرو بن عاص  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : خَلَقَ اللہ الْمَلَائِکۃَ لِعِبَادَتِہٖ یعنی اللہ پاک نے فرشتوں کو اپنی عبادت کے لئے بنایا ہے۔ ( [5] )

معلوم ہوا؛ جیسے ہم انسانوں اور جنّوں کی پیدائش اس لئے ہے تاکہ ہم اللہ پاک کی عِبَادت کریں ، ایسے ہی فرشتے بھی اللہ پاک کی عِبَادت کے لئے بنائے گئے ہیں ، البتہ ! بعض


 

 



[1]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 90 ، حصہ : 1 بتغیر قلیل ۔

[2]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 94 ، حصہ : 1 بتغیر قلیل ۔

[3]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، حصہ : اول ، صفحہ : 93 ۔

[4]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 95 ، حصہ : 1 بتغیر قلیل ۔

[5]... التاریخ الکبیر ، جلد : 2 ، صفحہ : 10 ، رقم : 1517۔