Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے ! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئے پورا بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ ( Attention )  سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

فرشتے اور شوقِ عِلْمِ دین

علّامہ عمر بن احمد آفندی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ قصیدہ بُردہ شریف کی شرح میں لکھتے ہیں : کچھ فرشتے 1000 سال سے چند علمی مسائِل میں بحث کر رہے تھے مگر ان کے یہ مسائِل حل نہیں ہو رہے تھے ، پھر جب پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم دُنیا میں تشریف لائے تو فرشتوں نے جان لیا کہ یہی وہ ہستی ہیں جو ہمارے علمی مسائِل حل فرمائیں گے ، چنانچہ فرشتوں نے نہایت عاجزی کے ساتھ ( Modestly )  دُعا کی ، اللہ پاک نے ان کی دُعا قبول فرمائی اور پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو معراج کے لئے بُلایا۔

اب اس سے آگے کیا ہوا؛ اس بارے میں  خود ہمارے آقا و مولیٰ ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا مبارک فرمان سنیئے ! سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : میں نے اپنے ربّ کریم  کو اَحْسَن صُورت میں دیکھا ، اللہ پاک نے فرمایا : اے محبوب ( صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ) ! فرشتے کن مَسَائِل میں بحث ( Discussion )  کر رہے ہیں؟میں نے عرض کیا : یااللہ پاک ! 4 مَسَائِل ہیں ، فرشتے اُن کو حل نہیں کر پا رہے ، اللہ پاک نے فرمایا : اے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! آپ نے سچ کہا۔ اب اللہ پاک نے فرشتوں کو فرمایا : یَا مَلَائِکَتِی !