Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

آپس میں لڑتے نہیں ، حسد ( Jealousy ) ، کینہ ، بغض  ( Hatred ) نہیں رکھتے بلکہ تمام فرشتے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہتے ہیں ، جی ہاں ! اللہ پاک کے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے درمیان بھائی چارہ  ( Brotherhood ) قائِم کرتے ہوئے فرمایا : وَمُؤَاخٍ بَيْنَكُمْ كَمَا آخَىْ اللهُ بَيْنَ الْمَلائِكَةِ میں تمہارے درمیان ایسا بھائی چارہ قائِم کرتا ہوں ، جیسے اللہ پاک نے فرشتوں کو بھائی بھائی بنایا ہے۔ ( [1] )

اب ہمارے ہاں تو سگے بھائی بھی آپس میں بھائی بھائی بن کر نہیں رہتے ، لڑائی ، جھگڑے ، بغض ، کینہ ، حسد ، جلن ، پیسے کی لڑائی ( Money Rift ) ، اَنا کی لڑائی ، جائیداد کی لڑائی ( Property Fights ) ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں ، اللہ پاک ہمیں لڑائی جھگڑوں سے محفوظ فرمائے۔ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ، اللہ پاک فرماتا ہے :

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ   ( پارہ : 26 ، سورۂ حجرات : 10 )  

ترجَمہ کنز الایمان : مسلمان مسلمان بھائی ہیں۔

اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم فرشتوں والا وَصْف اپنائیں ، لڑائی جھگڑے سے بچیں اور بھائی بھائی بن کر پیار محبّت سے رہا کریں۔

کوئی جھاڑ دے تب بھی نرمی بَرَتنا          کئے جانا صَبْر اَجر اِس میں بڑا ہے ( [2] )

فرشتے اولیائے کرام سے محبت کرتے ہیں

فرشتوں کی چند مزید صفات سنیئے ! * فرشتے نیک لوگوں سے ، اَوْلیائے کرام سے


 

 



[1]... معجمِ کبیر ، جلد : 3 ، صفحہ : 330 ، حدیث : 5001۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 455۔