Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

کے چشمے جاری فرما دے گا۔

اللہ پاک ہمیں ایسے آداب و اَخْلاق اور پاکیزہ کردار نصیب فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

فرشتوں کی صِفَات  کا بیان

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں چاہئے کہ جتنا انسان کے اِخْتیار میں ہے ، اتنا فرشتہ صفت بننے ، فرشتوں جیسے کام کرنے اور فرشتوں جیسے آداب اپنانے کی کوشش میں مسلسل لگے رہیں ۔ آئیے ! فرشتوں کے چند کام اور آداب سنتے ہیں :

 ( 1 ) : فرشتے نماز پڑھتے ہیں

فرشتوں کے پاکیزہ اَخْلاق و عادات میں سے ہے کہ فرشتے نماز پڑھتے ہیں اور کثرت سے اللہ پاک کے حُضُور سجدے کرتے ہیں۔  قرآنِ کریم میں بھی اس کا ذکر ہے ۔اور ہمارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے بھی اس کی خبر دی ، ایک حدیث شریف میں ہے : بےشک آسمان میں 4  انگلیوں کے برابر بھی جگہ نہیں ہے مگر وہاں کوئی نہ کوئی فرشتہ پیشانی رکھے ، اللہ پاک کے حُضُور سجدہ کر رہا ہے۔ ( [1] )

فرشتوں کے مؤذِن اور امام

پیارے اسلامی بھائیو ! فرشتے نماز تو پڑھتے ہیں ، ان کے نماز پڑھنے کا انداز بھی بڑا خوبصُورت  ( Beautiful ) ہے۔ روایات کے مطابق * حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام  فرشتوں


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب : الزہد ، باب : فی قول النبی لو تعلمون…الخ ، صفحہ : 555 ، حدیث : 2312۔