Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

کے مؤذِّن ہیں ، آپ 12 مرتبہ دِن میں اور 12 مرتبہ رات کواذان دیتے ہیں ( [1] )  * حضرت میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام  اور بعض روایات کے مطابق حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام  فرشتوں کے امام ہیں ( [2] )  * جہاں ہمارا کعبہ شریف ہے ، اس کی بالکل سیدھ میں آسمان پر فرشتوں کا قبلہ ہے ، جسے بَیْتُ الْمَعْمُور کہتے ہیں ، وہاں فرشتوں کی جماعت ہوتی ہے اور ایک دِن میں 70 ہزار فرشتے وہاں نماز پڑھتے ہیں ، جو ایک بار پڑھ لیتے ہیں ، دوبارہ کبھی ان کی باری نہیں آتی ( [3] )  * یہ فرشتے صفیں بناتے ہیں ، پہلے اگلی صَفّ مکمل کرتے ہیں ، پھر پچھلی صَف شروع کرتے ہیں ، سب آپس میں یُوں مل کر کھڑے ہوتے ہیں کہ درمیان میں جگہ خالی نہیں رہتی ( [4] )  * یہ 70 ہزار فرشتے جو بَیْتُ الْمَعْمُور میں نماز پڑھ لیتے ہیں ، جب شام ہوتی ہے تو یہ زمین پر آ جاتے ہیں ، کعبہ شریف کا طواف کرتے ہیں اور پھر...  ( سُبْحٰنَ اللہ ! )  بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوتے ہیں ، ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کی خِدْمت میں سلام عَرْض کرتے ہیں ، پھر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ ( [5] )

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! کیا شان ہے فرشتوں کی... ! ! * فرشتے بَیْتُ الْمَعْمُور میں باجماعت نماز ادا کرتے ہیں * یہ صفیں بناتے ہیں * پہلے اگلی صف مکمل کرتے ہیں * صفوں میں مِل کر کھڑے ہوتے ہیں * حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام  اذان پڑھتے ہیں * حضرت میکائل  عَلَیْہِ السَّلَام  یا حضرت جبرائیل  عَلَیْہِ السَّلَام  جماعت کرواتے ہیں * پھر جب فرشتے نماز پڑھ


 

 



[1]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، و منہا : الامامۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 247۔

[2]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، و منہا : الامامۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 247۔

[3]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، و منہا : الامامۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 248۔

[4]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، و منہا : اتمام الصف الاول  في الصلاة …الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 258۔

[5]...حُسْنُ التَّنَبُّہ لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّہ ، و منہا : قصد البیت الحرام بالحج…الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 361۔