Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

لیتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہو کر ہمارے نبی ، پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی خِدْمت میں سلام عرض کرتے ہیں۔

کاش ! ہم بھی یہ صِفَات ( Qualities )  اپنا لیں ، ہم پر پانچ نمازیں فرض ہیں اور یہ نمازیں مسجد میں باجماعت ادا کرنا واجِب ہے۔ کاش ! ہم بھی مسجد میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ ، پہلی صَفّ میں باجماعت نماز ادا کیا کریں ، زہے نصیب ! نماز پڑھنے کے بعد درود و سلام پڑھنے کی بھی سَعَادت نصیب ہو جائے ، پھر تو کیا ہی بات ہے... ! !

نمازِ باجماعت کے فضائل

جو خوش نصیب باجماعت نمازیں پڑھتے ہیں ، پہلی صف پانے کی کوشش ( Efforts )  کرتے ہیں ، نماز کے بعد کچھ دیر بیٹھ کر ذِکْر و درود کرتے ہیں ، فرشتے ان کے لئے مغفرت کی دُعائیں کرتے ہیں ، چنانچہ * صحابئ رسول حضرت ابواُمَامہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : بے شک فرشتے پہلی صَفّ  ( والوں )  پر درود بھیجتے  ( یعنی ان کے لئے مغفرت کی دُعائیں )  کرتے ہیں۔ ( [1] )  * مسند امام احمد کی روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : بےشک بندہ  ( نماز سے فارغ ہو کر )  جب تک مُصَلّے پر بیٹھا رہتا ہے ، فرشتےاس پر درود بھیجتے رہتے ہیں اور فرشتوں کا درود یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں : اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهٗ ، اَللّٰهُمَّ ارْحَمْهٗ اے اللہ پاک ! اس بندے کی مغفرت فرما ، اس پر رحم فرما ( [2] )  * حُضُورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جو مجھ پر درود پڑھتا ہے ، فرشتے اس  کے لئے بخشش کی دُعا کرتے ہیں ، اب بندے کی مرضی ہے درود کم


 

 



[1]...مسند امام احمد ، جلد : 9 ، صفحہ : 198 ، حدیث : 22901۔

[2]...مسندِ امام احمد ، جلد : 1 ، صفحہ : 399 ، حدیث : 1232۔