Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

فرمانبرداری کی توفیق عطا فرما ، اے رَبّ کریم ! فرشتے گُنَاہوں سے معصُوم ہیں ، ہمیں بھی گُنَاہوں سے محفوظ فرما۔   

فرشتوں جیسی صفیں بناؤ !

قرآنِ کریم کی ایک سُورت ہے : سورۂ صَافَّات ، اس مبارک سورت کی پہلی آیت میں اللہ پاک نے فرمایا :

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ(۱)   ( پارہ : 23 ، سورۂ صَافَّات : 1 )

ترجَمہ کنز الایمان : قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : یہاں صفیں باندھنے والوں سے مراد فرشتے ہیں۔ ( [1] )   حضرت جابِر بن سَمُرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک دِن پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم تشریف لائے اور فرمایا : تم ایسے صَفّ کیوں نہیں بناتے ، جیسے فرشتے بناتے ہیں۔ ہم نے عَرْض کیا : یَا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! فرشتے کیسے صَفّ بناتے ہیں؟ فرمایا : پہلے اگلی  صَفّ مکمل کرتے ہیں اور خوب مِل کر کھڑے ہوتے ہیں۔  ( [2] )

معلوم ہوا؛ فرشتوں کے وہ کام جو ہم بھی کر سکتے ہیں ، ان کاموں میں فرشتوں کی مشابہت ( Similarity )  اختیار کرنا شریعت کو پسند ہے۔

اللہ پاک  بندے کو فرشتہ صفت دیکھنا پسند فرماتا ہے

تفسیر طبری میں ہے : مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ


 

 



[1]... تفسیرِ خازن ، پارہ : 23 ، سورۂ صافات ، زیرِ آیت : 1 ، جلد : 4 ، صفحہ : 15۔

[2]...تفسیر بغوی ، پارہ : 23 ، سورۂ صافات ، زیرِ آیت : 1 ، جلد : 3 ، صفحہ : 653۔