Book Name:2 Khatarnak Bhediya

غرض یہ بُھوکے بھیڑئیے !  بکریوں کے رَیْوَڑ کو جتنا نقصان پہنچائیں گے ، جتنی تباہی مچائیں گے ، مال   اور جاہ  ( یعنی شرف و عزَّت )  کی محبت وہ خطرناک بھیڑئیے ہیں ، جو اُن بھوکے بھیڑیوں سے بھی کہیں بڑھ کر انسان کے دِین میں تباہی مچا دیتے ہیں۔

 اللہ اکبر !  پیارے اسلامی بھائیو !  غور فرمائیے !  ہمارے کریم آقا ، رحیم آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کیسی زبردست مثال ( Example )  دےکر ہمیں سمجھایا ہے کہ اے میرے غُلامو !  اے اُمّتیو !  مال کی محبّت اور جاہ و عِزَّت کی چاہت تمہارے دِین و ایمان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں ، یہ تمہیں دُنیا و آخرت میں برباد کر کے رکھ دیں گی ، لہٰذا اِن سے بچتے رہو... !  !

آہ ! دولت کی حفاظت میں توسب ہیں کوشاں   حِفظِ ایماں کا تصوُّر ہی مِٹا جاتا ہے

یاد رکّھو !  وُہی بے عقل ہے اَحمق ہے جو  کثرتِ مال کی چاہت میں مرا جاتا ہے

اپنی الفت کا مجھے جام پلا دو ساقی         قلب دنیا کی محبت میں پھنسا جاتا ہے  ( [1] )

حُبِّ مال و حُبِّ جاہ دِل میں نفاق پیدا کرتے ہیں

ایک حدیثِ پاک میں ہے : مال کی محبّت اور جاہ و عِزَّت کی چاہت دِل میں ایسے نِفاق پیدا کرتے ہیں ، جیسے پانی سبزی ( Vegetable )   اُگاتا ہے۔  ( [2] )

تِرا غم ہی چاہے عطّارؔ اِسی میں رہے  گرِفتار  غمِ مال سے بچانا مَدنی مدینے والے ( [3] )

 اللہ پاک  ہمیں حُبِّ جاہ و حُبِّ مال کی آفت سے محفوظ فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔   


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 432۔

[2]... الزواجر عن اقتراف الکبائر ، الکبیرة الثالثۃ والخمسون بعد المائتین ، جلد : 2 ، صفحہ : 44۔

[3]...وسائل بخشش ، صفحہ : 429۔