Book Name:2 Khatarnak Bhediya

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

پیٹ میں درد ہو رنگ بھی زَرد ہو         آ کے لو صِحتیں قافلے میں چلو

ہے شِفا ہی شِفا ، مرحبا !  مرحبا !            آ کے خود دیکھ لیں ، قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل  کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )   یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔( [1] )  

 ( 2 ) تمام گُناہ مُعاف


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔