Book Name:2 Khatarnak Bhediya

شرف و عِزَّت کی محبت

پیارے اسلامی بھائیو !  ہم نے ابتدا میں حدیثِ پاک سُنی ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے 2 چیزوں کو دِیْن کے لئے سخت خطرناک بتایا ، ان میں دوسری چیز ہے : حُبِّ جاہ  یعنی عزّت و شہرت کی محبت۔

حُبِّ جاہ محبّتِ مال سے زیادہ خطرناک ہے

  عُلَما ئے کرام فرماتے ہیں : حُبِّ جاہ محبّتِ مال سے بھی بڑھ کر خطرناک ہے ، مال وہ چیز ہے ، جس کے لئے آدمی دَرْ دَرْ کی ٹھوکریں کھاتا ہے ، مال کے حُصُول کے لئے اپنا وقت ، اپنی طاقت ، گھر بار سے جُدائی سب کچھ برداشت کر لیتا ہے اور حُبِّ جاہ  ( یعنی شرف و عِزَّت کی محبّت )  ایسی چیز ہے کہ اس کے لئے خُون پسینے کی کمائی بھی لگانی پڑے تو انسان بالکل جھجھک محسوس نہیں کرتا بلکہ دُنیا کی  جھوٹی اور بےفائدہ عزّت پانے کے لئے پانی کی طرح پیسہ بہا دیتا ہے۔ ہمارے ہاں کتنے ایسے لوگ ہیں جو محض سَستی شہرت کی خاطِر  بھٹکتے پھرتے ہیں ، آج کل تو سوشل میڈیا  ( Social Media ) کا دَوْر ہے ، لوگ شہرت کی طلب میں اُوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہیں ، فضول بلکہ گُنَاہوں بھری ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ( Upload )  کرتے ہیں ، سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے اور مشہور ( Famous )  ہونے کے چکر میں ایسے ایسے خطرے مول لیتے ہیں کہ اللہ پاک کی پناہ... !  !

سیلفی  کے نقصانات

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ نے اپنے رسالے سیلفی کے 30 عبرتناک واقعات میں ایسے کئی واقعات لکھے ہیں ،