Book Name:2 Khatarnak Bhediya

فرمایا : جو سنانا چاہے گا ، اللہ اسے سُنا دے گا اور جو دکھانا چاہے گا ، اللہ اسے دکھا دے گا۔ ( [1] )

مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی جو کوئی عبادات لوگوں کے دکھلاوے ، سنانے کے لئے کرے گا تو اللہ پاک دُنیا میں یا آخرت میں اس کے عَمَل لوگوں میں مشہور کر دے گا مگر عزّت کے ساتھ نہیں بلکہ ذِلَّت کے ساتھ کہ لوگ اس کے عَمَل سُن کر اس پر پھٹکار ہی کریں گے۔([2] )     

حُبّ جاہ دین کو برباد کر دیتی ہے

اے عاشقانِ رسول !    حُبّ جاہ یعنی عزّت و شہرت کی خواہش بہت بُرا وَصْف ہے ، ہمیں حُبّ جاہ سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے ، البتہ !  اگر اللہ پاک کسی شخص کو خُود ہی شہرت عطا فرما دے ، اس کے دِل میں شہرت کی محبّت نہ ہو  تو اس میں یقیناً حرج نہیں ، ہاں !  ایسے شخص  کو بھی چاہئے کہ خُود پسندی کی آفت میں ہر گز مبتلا نہ ہو بلکہ خُود کو اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈراتا رہے۔ حضرت بشر حافِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : مَیں کسی ایسے شخص کو نہیں جانتا جو اپنی شہرت چاہتا ہو اور اس کا دِین تباہ و برباد  اور وہ خود ذلیل و خوار نہ ہوا ہو۔ ( [3] )

 اللہ پاک ہمیں حُبّ جاہ اور حُبّ مال  اور اس جیسی دوسری باطنی بیماریوں سے محفوظ فرمائے۔

 آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...بخاری ، کتاب الرقاق ، باب الریاء والسمعۃ ، صفحہ : 1596 ، حدیث : 6499۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 7 ، صفحہ : 129۔

[3]...احیاء العلوم ، جلد : 3 ، صفحہ : 339۔