Book Name:2 Khatarnak Bhediya

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو !  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دِین کا ڈنکا بجانے میں مَصْرُوفِ عمل ہے ، نیک نمازی بننے ، ظاہِری و باطنی گُنَاہوں سے خود کو بچانے ، فِکْرِ آخرت پانے اور اللہ و رسول کی محبّت سے دِل آباد کرنے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے !  12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم  ! دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی ہے۔    

الحمد للہ !  شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری  رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ ہرہفتے کو رات عشاکی نماز کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست   ( Live )  مدنی مذاکرہ فرماتے یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول کے پوچھے گئے سوالوں کے عِلْم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔  آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے !  آئیے !  ترغیب کے لئے مدنی مذاکرے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

بچے بھی نمازی بن گئے

تحصیل تَلہ گنگ  ( ضلع چکوال ، صوبہ پنجاب ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے : پہلے میں معاشرے (Society )  کا بہت بگڑا ہوا انسان تھا۔ سگریٹ ، چرس ، شراب جو ملتا اس کی طرف ہاتھ بڑھا دیتا ، ایک بار مجھ پر کرم ہوا اور میں نے رمضان المبارک کے روزے  رکھنا شروع کر دیئے ، روزانہ رات  کو مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنا بھی نصیب ہو گیا ، امیر ِاہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کی حکمت بھری باتوں نے میرے دل پر ایسا اثر کیا کہ