Book Name:2 Khatarnak Bhediya

زندگی میں انقلاب برپا ہوگیا ، الحمد للہ !  میں نے گناہوں سے سچی توبہ کر لی اور چہرے کو داڑھی شریف سے سجا لیا ، پانچوں نمازیں مسجد میں با جماعت ادا کرنے لگا ، مجھے نمازیں پڑھتا دیکھ کرمیرا بیٹا جس کی عمر 12 سال  اور میری بیٹی جس کی عمر 10 سال ہےاُنہوں نے بھی نمازیں پڑھنا شروع کر دیں۔بیٹا تو باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے میرے ساتھ مسجد جاتا ہے۔( [1] )

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ          اخلاق کا تہذیب کا طریقت کا خزینہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حج وعمرہ موبائل اپیلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول !  الحمد للہ !  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی ( Latest Technology )  کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں ، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن : hajj &umrah  ( حج وعمرہ )  بھی ہے ۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ * حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ  جان سکتے ہیں *اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں حج و عمرہ کی دُعائیں * حرمین شریفین مُقَدَّس  مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں * اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز  ( 3D Videos )  کے ذریعے


 

 



[1]...فیضان مدنی مذاکرہ ، صفحہ : 72۔