Book Name:2 Khatarnak Bhediya

شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃ العلمیہ  ( Islamic Research Canter ) میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں دینی کتابیں چھاپی جا چکی ہیں * فیضان آن لائن اکیڈمی  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہیں  جس کے ذریعے آن لائن عالِم کورس ، قرآنِ پاک  ( حفظ و ناظرہ ) پڑھایا جاتا ہے ، 30 سے زائد آن لائن کورسز کے ذریعے 77 ممالک  ( Countries ) میں لوگوں کو گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے * ”مدنی چینل “کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔ * شعبہ FGRF کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  

13 نومبر  2022ء بروز اِتوار ٹیلی تھون ( یعنی عطیات مہم کا سلسلہ )  ہونے جا رہا ہے ، آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے !  خدمتِ دین کے تمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ  سے تعاون فرمائیں ۔ ایک یُونٹ : 10 ہزار کا ہے۔ جو ایک یُونٹ دے سکتے ہیں ، وہ ایک دیں ، جو 12 دے سکتے ہیں ، وہ 12 دیں ، جس کی جتنی ہمّت ، جس کو جتنی توفیق۔ بہرحال !  ٹیلی تھون میں حِصَّہ ضرور شامِل کیجئے !   راہِ خُدا میں خرچ کرنا اَہْلِ تقویٰ کے بنیادی اَوْصاف میں سے ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ   ( پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 195 )

ترجمہ کنز  العرفان : اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو !

 یعنی راہِ خُدا میں خرچ کرنا بند کر کے یا کم کر کے اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو !   ( [1] )  


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 195 ، جلد : 1 ، صفحہ : 309۔