Ala Hazrat Aur Ilm e Hadees

Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm e Hadees

وقت آپ کو گرمی محسوس ہوئی تو آپ نے غسل فرمایا ، جیسے ہی سَر پر پانی ڈالا تو یُوں لگا جیسے سَر سے کوئی چیز اُتر کر آنکھ میں آگئی ہے۔

بعد میں ایک ماہِر ڈاکٹر کو آنکھ دکھائی گئی ، ڈاکٹر صاحب نے بغور مُعَائنہ  ( Check-up )  کر کے کہا : کثرت سے کتابیں دیکھنے کی وجہ سے خشکی آگئی ہے ، 15 دِن تک کتاب نہ پڑھئے۔ اب اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیت ، پُوری دُنیا سے مسلمان دِینی مسائل کا حل پوچھتے ہیں ، فتوے مانگتے ہیں ، ڈاکٹر صاحِب 15 دِن کتابیں  نہ پڑھنے کا کہہ  رہے ہیں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ تو 15 منٹ بھی کتاب نہیں چھوڑ سکتے تھے ، خیر !  ایک حکیم صاحِب نے مُعَائنہ  ( Check-up )  کیا ، انہوں نے کہا : نُزولِ آب  ( یعنی پانی اُترنے ) کے آثار ہیں ، اللہ نہ کرے 20 سال بعد پانی اُتر آئے گا  ( یعنی موتیا کے مرض کی وجہ سے بینائی جاتی رہے گی ) ۔          

بظاہر یہ سخت پریشانی کی بات تھی ، کتاب چھوڑی نہیں جا سکتی ، تحریری کام کرنے ہی کرنے ہیں ورنہ اُمَّت کی دِینی راہنمائی کون کرے گا ؟  اور اگر خدانخواستہ بینائی میں مسئلہ ہو گیا تو یہ بھی سخت تکلیف دِہ  ہو گا۔

اللہ اَکْبَر !  مشکل کے وقت ایک سچے عاشِقِ رسول کی توجہ کس طرف ہوتی ہے ؟  سُبْحٰنَ اللہ !   دُنیا میں ایک ہی تو دامنِ رحمت ہے جہاں غُلام پناہ لیتے ہیں :

عاشِقُوں کے امام اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ نے بھی دامَنِ مصطفےٰ میں پناہ لی ، ایک حدیثِ پاک ذِہْن میں آئی کہ جو بندہ مصیبت زدہ کو دیکھ کر  یہ دُعا پڑھے :

الحمد للہ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً

پڑھنے والا اُس مصیبت سے محفوظ رہے گا ، اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ نے