Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

اسلام کی تعلیمات  اور دین کے احکامات   سِکھلاتی شریعت ہے یہ دعوتِ اسلامی

سرکار کی دُکھیاری اُمّت کی ہے خیر اَندیش اور خادمِ مِلّت ہے یہ دعوتِ اسلامی

دعوتِ اسلامی اور جیل خانہ جات میں دینی کام

ہمارے معاشرے کا ایک طبقہ ہے ، جسے عموماً پڑھے لکھے ، مہذب اورشریف لوگ حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یعنی جرائِم پیشہ افراد ( Criminals ) ۔ یہ بھی ہمارے معاشرے کا ایک دردناک پہلو ہے کہ کوئی شخص جُرْم کر لیتا ہے ، جیل میں جاتا ہے ، وہاں دوسرے مجرموں کی صحبت کی وجہ سے  مزید جرائِم سیکھ لیتا ہے ، اللہ پاک کے فَضل سے دعوتِ اسلامی نے اس طبقے کو بھی محروم نہیں چھوڑا ،  دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے : اصلاح برائے قیدیان۔  اس شعبے میں کام کرنے والے عاشقانِ رسول جیلوں میں جا کر مجرموں کو بھی عِلْمِ دین سکھاتے ہیں ، انہیں قرآنِ کریم پڑھاتے  ہیں ، سنتیں اور آداب سکھاتے ہیں ، ایسی بیسیوں مثالیں موجود ہیں کہ ایک شخص جُرْم کر کے جیل میں گیا ، وہاں دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کی برکت سے عِلْمِ دین سیکھا ، توبہ کی اور نیک نمازی بن گیا۔

دعوتِ اسلامی میں ہے بڑھتا عشق نبی کا خوف خدا کا     بڑھتی ہے نیکی کی رَغْبَت یومِ دعوتِ اسلامی ہے

آؤ !  گنہگارو آجاؤ !  توبہ کر لو مت گھبراؤ     ہو جائے گی ربّ کی رحمت یومِ دعوتِ اسلامی ہے

خطرناک ڈاکو کیسے سدھرا... ؟

حیدر آباد  ( اِنٹرئیرسندھ ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کے  بیان کا خلاصہ ہے ، وہ کہتے ہیں :   پہلے میں ایک خطرناک ڈاکو تھا ، لوگوں پر میری دہشت طاری تھی ، میں بہترین فائٹر تھا اور کئی پولیس مقابلے بھی کرچکا تھا ، بالآخر پولیس نے مجھے گرفتار کر ہی لیا ۔جیل میں رہ