Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

سے بالکل پاک ہے ،  24 گھنٹے میں جب بھی آپ کوموقع ملے ، مدنی چینل آن کیجئے اور عِلْمِ دین کے موتیوں سے جھولی بھرنا شروع کر دیجئے ، الحمد للہ !  مدنی چینل دعوتِ اسلامی کا وہ ممتاز اور بےمثال کارنامہ ہے ، جس نے معاشرے میں ہزاروں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے ، مدنی چینل گھر بیٹھے عِلْمِ دین سکھاتا اور گھروں کو  اَمن کا گہوارہ بناتا ہے *  سوشل میڈیا؛ کمپیوٹر کے اس دورمیں ٹیکنالوجی اپنے عُروج کو چُھو رہی ہے۔ الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی  اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلمِ دین عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، فیس بک  ( Facebook ) ، انسٹا گرام ( Instragram ) ، واٹس ایپ ( Whats App ) ، ٹوئٹر  ( Twitter )  اور یوٹیوب  ( Youtube )   وغیرہ پر دعوتِ اسلامی کے مختلف پیجز بنے ہوئے ہیں ، ویب سائٹس  ( Websites )  بھی ہیں ، جن کے ذریعے قرآن وسنّت کا پیغام عام کیا جا رہا ہے ،  دعوتِ اسلامی کا I.T  ڈیپارٹمنٹ  مختلف اپیلی کیشنز بناتا ہے ، مثلاً تفسیر صراط الجنان موبائل اپیلی کیشن؛ اس اپیلی کیشن  کے ذریعے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر نُورِ قرآن سے سینہ روشن کر سکتے ہیں ، اسی طرح بہارِ شریعت موبائل اپیلی کیشن؛ جس کے ذریعے دِینی مسائِل  پڑھے اور سیکھے جا سکتے ہیں ، ایسے ہی کئی اپیلی کیشنز ہیں۔

ایک موبائل ایپلی کیشن ہے : Dawateislami Digital Services  ( دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز ) ، یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کیجئے !  دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیسے عِلْمِ دین عام کر رہی ہے ، اس میں تمام تفصیل اور دعوتِ اسلامی کی ساری ایپلی کیشنز کا تعارُف وغیرہ موجود ہے۔

اللہ کی نعمت ہے یہ دعوتِ اسلامی         آقا کی عنایت ہے یہ دعوتِ اسلامی