Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کوحیرت ہوئی کہ یہ کون بڑے مرتبے والا شخص ہے ! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔ ( [1] )  

 ( 6 ) دُرُودِ شَفاعت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ

شافِعِ اُمَم صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کاعظمت والا فرمان ہے : جوشَخْص  یُوں دُرودِ پاک پڑھے ، اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ ( [2] )  

 ( 1 )  ایک ہزار د ن تک  نیکیاں

جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا  : اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [3] )  

 ( 2 )  گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

 ( حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اللہ پاک ہے ، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ )

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا ، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [4] )



[1]...قَوْلُ البَدِیْع ،  باب اَوَّل ،  صفحہ : 125۔

[2]...الترغیب والترہیب ، کِتَابُ الذِّکْر والدُّعَا ، جلد : 2 ، صفحہ : 329 ، حدیث : 30۔

[3]...مَجْمَعُ  الزَّوائِد ، کِتَابُ الْاَدْعِیَہ ، جلد : 10 ، صفحہ : 254 ، حدیث : 17305۔

[4]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر ، جلد : 19 ، صفحہ : 155 ، حدیث : 4415۔