Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

ایک شاعِر  نے کہا تھا :  

قوموں کے لئے موت ہے مرکز  سے جُدائی

ٹہنی درخت سے ٹوٹ کر گِر جائے تو اُس پر پھل نہیں لگتے ، وہ زیادہ دیر تک  سر سبز نہیں رہ سکتی ، جلد ہی سُوکھ جاتی ہے ، پھر اسے آگ میں جھونک دیا جاتا ہے ، اسی طرح قوم جب اپنے مرکز سے جُدا ہو جائے تو زیادہ عرصے تک زِندہ نہیں رہ سکتی ، جلد ہی تباہ و برباد ہو  جاتی ہے ۔

ہم مسلمانوں کا مرکز کیا ہے ؟  ہمارا مرکز رسولِ خُدا ، امامُ الْاَنبیاء ، احمدِ مجتبیٰ ، محمد مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں ، لہٰذا جب تک مسلمان عشقِ مصطفےٰ کے ذریعے اپنے مرکز کے ساتھ مضبوط بندھ نہ جائیں ، اُس وقت تک معاشرے کی نہ اِصْلاح ہو سکتی ہے اور نہ ہی معاشرہ ترقی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

دعوتِ اسلامی اور فروغِ  عشق رسول

الحمد للہ !  آپ کی دعوتِ  اسلامی عشقِ رسول کے چراغ روشن کرتی ہے ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ خود بھی بہت بڑے عاشقِ رسول ہیں اور آپ نے کروڑوں دِلوں میں عشقِ رسول کے چراغ روشن کئے ہیں

اور اللہ پاک کے فَضْل سے دعوتِ اسلامی صِرْف عشقِ رسول کا نعرہ نہیں لگاتی ، دعوتِ اسلامی باعَمَل عاشِقِ رسول بناتی ہے۔ کتنے ایسے ہیں جو عشقِ رسول کا دَم تو بھرتے ہیں مگر نمازیں بھی پُوری نہیں پڑھتے ، دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کو نمازیں پڑھنے والا