Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

اس کے باوُجُود ان کے دِل میں عشقِ رسول کے مُقَدَّس جذبات مضبوط تھے ، میری بہن کثرت سے درود و سلام پڑھا کرتیں ، جمعہ کے دِن جب عاشقانِ رسول کی مساجد سے

مصطفےٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

کی آوازیں آتیں تو ان پر سُرور کی کیفیت طاری ہو جاتی ، شدید تکلیف کے باوُجُود کھڑکی کا سہارا لے کر پردے کی احتیاط کے ساتھ بااَدب کھڑی ہو جاتیں اور صلوٰۃ و سلام کی صداؤں میں گم ہو جاتیں ، ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوتے تھے ، بارہا روتے روتے ہچکیاں بھی بندھ جاتی تھیں ، جب تک صلوٰۃ و سلام کی آوازیں آتی رہتی ، میری بہن یُوں ہی بااَدب کھڑی رہا کرتی تھیں۔ ( [1] )   

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے آپ کی دعوتِ اسلامی... ! ! عشقِ رسول کی ایسی کیفیات سے لبریز ہزاروں عاشقانِ رسول الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مِل جائیں گے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول کی برکت سے ہم پر بھی کرم فرمائے ، کاش !  ہمیں بھی عشقِ رسول کی دولت ملے اور ہم  سچے اور باعَمَل عاشقِ رسول بننے میں کامیاب ہو جائیں۔

مُطِیع اپنا مجھ کو بنا یاالٰہی !                    سدا سُنّتوں پر چلا یاالٰہی !

غمِ مصطَفےٰ دے غمِ مصطَفےٰ دے          ہو دَردِ مدینہ عطا یاالٰہی !

میں عشقِ نبی میں رہوں گُم ہمیشہ            تُو دیوانہ ایسا بنا یاالٰہی !

اسلامی معاشرے کی دوسری بنیاد : خوفِ خُدا

پیارے اسلامی بھائیو !  ایک حقیقی اِسْلامی معاشرے کی دوسری اَہَم بنیادخوفِ خُدا


 

 



[1]... صلوٰۃو سلام کی عاشِقہ ، صفحہ : 1 -2  ملخصاً۔